راولپنڈی: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی میں 17 سال سے ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی شناخت امجد علی کے نام سے ہوئی جس کا تعلق گوجر خان سے ہے، ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں میں شامل تھا، ملزم ویزا فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا جس کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم کو بعد ازاں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ ملزم کے خلاف 2007 میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی میں مقدمہ درج ہوا تھا۔