سرگودھا: منشیات کے یکسو مقدمات میں برآمد ہونیوالی 13من منشیات نذر آتش

Published On 28 December,2024 05:53 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے منشیات فری پنجاب ویژن کے تحت منشیات کے یکسو مقدمات میں برآمد ہونیوالی 13من منشیات نذر آتش کر دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد تھی۔

علاقہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی تھانہ صدر کے گراؤنڈ میں چرس، ہیروئن، آئس و دیگر منشیات جلائی گئیں۔