ٹھل: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ گاؤں آچر بنگلانی میں پیش آیا جہاں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونیوالوں میں دو بھائی اور ایک کزن شامل ہے، پولیس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔