یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور انسانی سمگلر گرفتار

Published On 08 January,2025 06:51 pm

ہری پور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے ایبٹ آباد کی یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے نے افغان کیمپ نمبر 13 میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلرعبدالواسع کو حراست میں لے لیا۔

افغان شہری کے موبائل فون سے انسانی سمگلنگ اور کشتی حادثے کے واقعے کے متعلق اہم شواہد ملے، ملزم کو گرفتار کر کے ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔