منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) منڈی بہاؤالدین کے علاقہ چھموں گاؤں میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شعیب عرف شاہد پنجوتھہ اور مختار عرف مکھا شامل ہیں، ملزم بھتہ خوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی کے 23 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان کی اطلاع ملنے پر سی آئی اے اور تھانہ ملکوال سے نفری موقع پر پہنچی، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ فرار ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔