مصطفیٰ عامر قتل کیس: محکمہ پراسیکیوشن کا پولیس انویسٹی گیشن پر تحفظات کا اظہار

Published On 25 March,2025 02:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں محکمہ پراسیکیوشن نے پولیس انویسٹی گیشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

محکمہ پراسیکیوشن نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا، تفتیشی ٹیم کیخلاف محکمہ جاتی قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا، انویسٹی گیشن ٹیم نے پراسیکیوشن کے کیس کو نقصان پہنچایا، ملزم ارمغان کے اعترافی بیان سے پہلے پراسیکیوشن کو بتایا گیا نہ ہی اعتماد میں لیا گیا۔

ملزم ارمغان کا اعترافی بیان ایس ایس پی نے ریکارڈ کررکھا ہے جو کہ قانوناً قابل قبول ہے۔