کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ قتل کیس میں ملوث ہونے پر اے ٹی سی نے ملزم ارمغان کو اے وی سی سی کے 3 مقدمات میں جیل بھیج دیا۔
عدالت نے تینوں مقدمات میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ کو ملزم کی تحویل چاہئے؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں ملزم کی تحویل درکار نہیں۔
ملزم ارمغان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کا مقدمہ کے باعث ایف آئی اے کو ملزم ارمغان کی کسٹڈی نہیں ملی، ایف آئی اے حکام نے 3 مختلف عدالتوں سے رابطہ کر لیا۔
ایف آئی اے کو محکمہ داخلہ سندھ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔