کچے میں کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن، پولیس نے 13 مغوی مزدور بازیاب کرا لئے

Published On 03 July,2025 11:09 pm

صادق آباد: (دنیا نیوز) کچے کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کامیاب، پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 13 مغوی مزدور بازیاب کرا لیے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ اغوا کاروں نے گزشتہ روز آم کے باغ سے 13 مزدوروں کو اغوا کیا تھا، ڈی ایس پی کی قیادت میں سرکل بھونگ پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مغویوں کو بحفاظت ڈاکوؤں سے بازیاب کرا لیا ہے، اغوا کار فرار ہوگئے جن کا تعاقب جاری ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری، بکتر بند گاڑی، جدید اسلحہ، جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون شامل تھے۔