شیخوپورہ واپڈا آفس میں تشدد: متاثرہ ضعیف العمر خاتون نے واقعہ کی داستان سنا دی

Published On 03 July,2025 05:46 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) واپڈاآفس میں ضعیف العمر خاتون پر تشدد کا معاملہ، واپڈا دفتر میں دل سوز واقعہ کے حقائق سامنے آ گئے۔

ضعیف العمر خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے تشدد کی داستان سنا دی، متاثرہ خاتون نے دنیا نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا نام رقیہ بی بی ہے اور وہ واپڈا پلازہ میں بل ٹھیک کروانے نہیں بلکہ امداد لینے گئی تھی۔

متاثرہ رقیہ بی بی نے کہا میں واپڈا دفتر میں امداد مانگنے جاتی رہتی ہوں، جون 2024 سے واپڈا دفتر جارہی ہوں، ایس ای، ایکسیئن میری مدد کرتے رہتے ہیں۔

رقیہ بی بی نے بتایا کہ میں اکثر واپڈا پلازہ جاتی ہوں اور واپڈا افسران میری امداد کرتے رہتے ہیں، اس دن بھی میں ایس ای سے امداد لینے گئی مگر گارڈ نے اندر جانے نہیں دیا۔

رب نواز نے مجھے دھکے مارے اور گھسیٹ کر باہر نکال دیا، خاتون نے درخواست کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میری مالی امداد کریں۔