کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، کراچی، اٹک اور چمن میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 255.020 کلو گرام منشیات ضبط کر کے 8 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، پکڑی گئی منشیات میں 226 کلو مارفین، 19 کلو 600 گرام چرس، 8 کلو 900 گرام آئس اور 520 گرام ہیروئن شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔