کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں دو بیٹیوں کے باپ کی گلی میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
واقعہ بلدیہ ہزاہ کالونی میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے سول ہسپتال پہنچا دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ صادق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متوفی کی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس کی دو بیٹیاں گارڈن میں چچا کے پاس رہتی ہیں اور متوفی کرائے کے گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا جو کہ محنت مزدوری کرتا تھا، فوری طور پر خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔