اسلام آباد: (دنیا نیوز) سردار فہیم قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔
وزیر مملکت طلال چودھری اور آئی جی اسلام آباد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزموں کو گوجرانوالہ اور چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے تھے۔
آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ سردار فہیم قتل کیس میں 57 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی، پولیس کی 11 ٹیموں نے حصہ لیا، سردار فہیم کو 25 جون کو قتل کیا گیا تھا، لاش ان کے گھر سے ملی تھی،17 سالہ بچی کے قتل کے ملزمان کو 24 گھنٹے میں گرفتار کیا گیا۔
طلال چودھری نے کہا اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں 37 فیصد کمی ہوئی، پولیس کی اولین ترجیح لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہے۔