200خواتین کو مفت موبائل فون دینے کی قرعہ اندازی، شزہ فاطمہ نے ناموں کا اعلان کیا

Published On 19 June,2025 05:08 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) 20 کروڑ موبائل صارفین کا سنگِ میل عبور کرنے پر 200 خواتین کو موبائل فون مفت دینے کا اعلان کیا گیا۔

اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں قرعہ اندازی کی گئی،کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 200 موبائل فون جیتنے والی خواتین کے ناموں کا اعلان چیئرمین پی ٹی اے اور وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کیا۔

تقریب سے وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل اس وقت سب سے بڑا اثاثہ ہے، کوشش ہے کہ تیز ترین اور پائیدار انٹرنیٹ ہر شہری کو فراہم کریں، کوشش ہے جلد از جلد سپیکٹرم کی نیلامی کرائی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل فائبرائزیشن پالیسی اورسب میرین کیبلز میں اضافہ ترجیحات میں شامل ہے، 12 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ طلباء کو فراہم کیے ہیں، خواتین تک اب موبائل ڈیوائسز اور انٹرنیٹ کی رسائی بڑھ رہی ہے۔