اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) نجی ٹی وی ڈرامے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نظام الدین گیلانی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب نجی ٹی وی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نظام الدین گیلانی کو مبینہ طور پر ان کے کزن نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا نظام الدین گیلانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی اور ملزم کی شناخت بھی کرلی گئی، تاہم قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے قتل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور پولیس شواہد اکٹھے کررہی ہے، نظام الدین گیلانی کی اچانک موت نے میڈیا انڈسٹری کو صدمے میں مبتلا کردیا۔