190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

Published On 04 June,2025 11:15 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج 5 جون کو ہوگی۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سزامعطلی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

خیال رہے احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو14اور بشری بی بی کو 7 سال قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنایاتھا، سزا کےبعداپیلیں دائرکی گئی تھی،اور بعد ازاں سزا معطلی کی درخواستیں دائر ہوئیں۔

اپیلیں اور سزا معطلی درخواستوں کی جلد سماعت کی درخواست پر 17 اپریل سماعت ہوئی، عدالت نےجلد سماعت کی استدعامنظور کرتے ہوئے رجسٹرارآفس کو دو ہفتوں میں کیس مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

30 اپریل کو دوبارہ جلد سننے کی درخواستوں پر سماعت میں آئندہ ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کی، 15مئی کونوٹسز جاری کیے گئےاور فریقین سے جواب طلب کیا گیا۔

یاد رہے پی ٹی آئی قیادت کی استدعا پرسزا معطلی درخواستیں آج کیلئے مقرر کی گئی تھیں، آج فریقین کی جانب سے جواب جمع ہونے پر دلائل متوقع ہیں، نیب کی جانب سے پانچ رکنی نئی پراسیکیوشن ٹیم بھی عدالت پیش ہو گی۔