اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ

Published On 01 June,2025 01:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) کا کہنا ہے کہ میٹرو بسوں کے کرائے آج یکم جون سے بڑھا دئیے گئے ہیں، اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ 100 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق کرایوں میں اضافہ انتظامی اور مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد میٹرو بس کرایوں میں اضافے کی خبریں آئی تھیں تاہم بعد میں اس کی تردید جاری کر دی گئی تھی ، کرایوں میں اضافے سے روزانہ تقریباً 90 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔