این ڈی ایم اے کی بیشتر علاقوں میں تین روز تک آندھی ، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی

Published On 20 June,2025 10:50 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) این ڈی ایم اے نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ تین روز تک آندھی اور طوفان کے ساتھ بھاری بارشوں کی پیشگوئی کر تے ہوئے ایڈوائزری جاری کر دی ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 23 جون تک گلگت بلتستان،کشمیر،پنجاب اورخبیرپختونخوامیں تیزہواؤں،آندھی اورطوفان کےساتھ بارش کاامکان ہے ۔

علاوہ ازیں تیزہواؤں اورطوفان کےدوران کمزوردرخت،کچی دیواریں اورکمزورتعمیرات کونقصان پہنچنےکاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری میں عوام کو کمزورتعمیرات،کچی دیواروں،بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈزسےدور رہنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا گیا ہے گاڑیوں کو شیڈ کے نیچے یا دیگرمحفوظ جگہ پر پارک کیا جائے، سفر کے حو حوالے سے خبردار کیا گیا ہے کہ طوفان کےدوران حد نگاہ کم ہونا حادثات کا باعث بن سکتا ہے۔