پاکستان میں غیر قانونی مقیم قبضہ مافیا سرغنہ کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

Published On 01 July,2025 05:24 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) عدالت نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم قبضہ مافیا کے سرغنہ ولی جان کو ڈی پورٹ کرنیکا حکم دے دیا۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی درخواست پر عدالت نے افغان باشندے ولی جان کو ڈی پورٹ کرنیکا حکم دیا۔

ولی جان کے خلاف راولپنڈی میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں۔

افغان باشندے ولی جان کو تھانہ صدر بیرونی کے اقدام قتل، فارنر ایکٹ مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے افغان باشندے ولی جان کے ڈیرے سے 12 خواتین سمیت 49 افغانیوں کو بھی حراست میں لیا تھا۔

ملزم ولی جان کو جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے افغان باشندے ولی جان کو ڈی پورٹ کرنیکا حکم دیدیا۔

افغان باشندے ولی جان کے ڈیرے سے حراست میں لئے گئے 49 افغانیوں کو قبل ازیں ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔