شیخوپورہ: (دنیا نیوز) لیسکو واپڈا آفس میں سکیورٹی گارڈ نے بزرگ خاتون کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
سکیورٹی گارڈ نے بزرگ خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا، ضعیف العمر خاتون بجلی کا بل ٹھیک کروانے آئی تھی، بزرگ خاتون کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔،
ایس ای لیسکو واپڈا عمر بلال نے سکیورٹی گارڈ کو معطل کر دیا، تھانہ سٹی بھی ڈویژن نے سکیورٹی گارڈ رب نواز کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا، پولیس نے ایک شہری شہزاد کی درخواست پر سکیورٹی گارڈ کے خلاف خاتون پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا۔
معمر خاتون سکیورٹی گارڈ کی منت سماجت کرتی رہی مگر سکیورٹی گارڈ نے ایک نہ سنی، ایس ای واپڈا کاکہنا ہے کہ واپڈا آفس میں آنے والے سائلین کے ساتھ اس طرح کا ہتک آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔