بجلی بل کی عدم ادائیگی پر باپ گرفتار، بیٹے نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

Published On 02 July,2025 06:49 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) بجلی بل کی عدم ادائیگی پر باپ گرفتار ہونے پر بیٹے نے خودکشی کر لی۔

نواحی علاقہ ونیہ والا میں 3 ماہ کے 38 ہزار روپے بل کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی میٹر کٹ گیا، ہمسائیوں سے بجلی لینے پر گیپکو نے انور پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کرواکر گرفتار کروادیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تین دن تک گھر کی بجلی نہ ہونے اور والد کی گرفتاری سے بیٹے فراز نے دلبرداشہ ہو کر خودکشی کر لی، فراز گیپکو دفتر کے چکر لگاتا رہا مگر کوئی حل نہ نکلنے پر دلبرداشہ ہو گیا اور تیزاب پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔