قصور: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے گنڈا روڑ اور بائی پاس ریلوے پھاٹک پر ہوئے، پولیس ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکوؤں کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی جب راستے میں ان کے ساتھی ڈاکوؤں نے ملزمان کو چھڑانے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے تینوں ڈاکوؤں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت جبار، ذیشان اور علی رضا کے ناموں سے ہوئی، تینوں ڈاکوؤں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔



