شجاع آباد: (دنیا نیوز) سومن میں با اثر زمیندار نے ساتھیوں سمیت نوجوان پر بہیمانہ تشدد کر کے بھنویں، مونچھیں اور سر کے بال مونڈ دیے۔
پولیس کے مطابق با اثر زمیندار نے نوجوان پر کوڑوں سے تشدد کیا، پولیس نے 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جن میں سے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ زمیندار نے انسانیت سوز سلوک کرتے ہوئے نوجوان کو لوٹے سے گندگی پینے پر بھی مجبور کیا، نوجوان کو گھر سے زمیندار پکڑ کر اپنے ڈیرے میں لے گیا تھا، نوجوان سے انسانیت سوز واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، نوجوان کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔



