کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں 2 مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گارڈن پولیس کا مرزا آدم خان روڈ کے قریب ملزمان کے ساتھ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت احسن کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔
دوسرا مقابلہ ابراہیم حیدر پولیس کا لانڈھی ریڑھی گوٹھ کے قریب ہوا، مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا، گرفتار ملزم کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔



