رحیم یار خان: پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک

Published On 14 December,2025 07:02 am

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکوں ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے شہری ہاشم سے 6 لاکھ روپے کی نقد رقم چھین لی پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سفید کرولا گاڑی اور 125 موٹر سائیکل پر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔

⁠ڈاکوؤں کو پولیس سٹیشن کوٹ سمابہ کی حدود میں ناکے پر روک لیا گیا، اسی دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو مارے گئے جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔