لاہور: (دنیا نیوز) سندر میں 6 سالہ بچی سے نازیبا حرکات، چھیڑ چھاڑ کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے والد علی رضا کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جس کے مطابق ملزم عبدالرؤف نے گھر میں گھس کر بچی سے چھیڑ چھاڑ کی۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم بچی سے زبردستی نازیبا حرکات کرتا رہا، بچی کا والد گھر پر آیا تو بچی کافی سہمی ہوئی تھی۔
بچی نے والد کو بتایا کہ ملزم زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کر رہا تھا، پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔



