پولیس، سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگرد ہلاک

Published On 26 December,2025 07:09 pm

لکی مروت: (دنیا نیوز) فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹیوں کا مشترکہ آپریشن، تختی خیل میں بھرپور آپریشن کیا گیا، 6 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔

فتنہ الخوارج کے عناصر نے ڈرون کاپٹر سے عوامی گھروں کو نشانہ بنایا، متعدد شہری زخمی ہوئے، آپریشن کی نگرانی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او لکی مروت کر رہے ہیں۔

پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹیوں کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے، علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اضافی نفری الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی بنوں ریجن نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، بلاامتیاز اور سخت کارروائی جاری ہے۔