کرک: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Published On 30 December,2025 11:17 pm

کرک: (دنیا نیوز) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ کرک میں لتمبر کے علاقے منڈوا میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت عمر فاروق اور یوسف شاہ کے نام سے ہوئی، لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔