ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس: مرکزی ملزمہ ردا کے خاوند کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

Published On 05 January,2026 10:41 pm

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزمہ ردا کے خاوند وحید کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نیا مقدمہ غیر ملکی شہری کی درخواست پر سٹی تھانہ میں درج کیا گیا ہے، ملزم وحید بلا پر 3 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزم وحید ڈاکٹر وردہ کیس میں گرفتار اور اس وقت جیل میں قید ہے۔