کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں چلنے والے بھتہ خوری کے منظم نیٹ ورک کا جیل میں بننے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایس آئی یو کے ہاتھوں گرفتار بھتہ خوری کے منظم نیٹ کے کارندوں سے تفتیش مکمل کرلی گئی، تفتیش جواد عرف واجہ، شاہ زیب اور ریحان سے مکمل کی گئی۔
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ نیٹ ورک 2022 میں فعال ہوا، بدنام زمانہ بھتہ خور جواد عرف واجہ نے انکشاف کیا کہ صمد کاٹھیاواری سے میری ملاقات جیل میں ہوئی، 2022 میں باہر آکر دوبارہ نیٹ ورک کے کارندوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
گرفتارملزم شاہ زیب نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ماضی میں موبائلز کی خرید وفروخت اور کاسٹمک کا کام بھی کرچکا ہوں، ماضی میں کار شورومز پر کام کرتا رہا ہوں۔
ملزم شاہ زیب نے بتایا کہ کارشورومز سے بھتہ کی ٹپ میں نے دی تھی، جواد کے کہنے پر مجھے ریحان لڑکے اور سمز فراہم کرتا تھا، لڑکوں کو فائرنگ اور دھمکانے کے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے دیا کرتے تھے۔
واضح رہے کہ جواد عرف واجہ اور شاہ زیب کو قادری ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔



