خیبر پختونخوا: اینٹی کرپشن کی کارروائی، تحصیل دار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

Published On 08 January,2026 11:32 am

پشاور: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے تحصیل دار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ تحصیل دار کے خلاف شہری سے رشوت طلب کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی جبکہ دوران کارروائی تحصیل دار گڑھی کپورہ اقدس رحمان سے 30 ہزار روپے برآمد ہوئے۔

حکام کے مطابق کارروائی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مردان کی موجودگی میں کی گئی، شہری سے تحصیلدار تحصیل گڑھی کپورہ نے تیس ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔