کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف پکے آپریشن کا اعلان کر دیا۔
وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کہتے ہیں تمام وسائل استعمال کریں گے، ڈاکوؤں کو نیست ونابود کردیں گے، آپریشن میں پنجاب پولیس کی بھی ضرورت پڑے گی، جو ڈاکو خود کو چیمپئن سمجھتے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ٹارگٹ کرکے نامی گرامی ملزمان کیخلاف ایکشن ہوگا، ہتھیار ڈالنے والوں کو کیسز کا سامنا کرنے کا موقع دیا جائے گا، سندھ میں اب کہیں بھی حفاظتی کانوائے نہیں چل رہا۔
صادق آباد کے کچے میں آپریشن کیا گیا،3 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا، سرنڈر کرنیوالے ڈاکو میرا لٹھانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔



