کرائم
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی پولیس اور ملزمان کے درمیان 32 مقابلے ہوئے، جن کے دوران 41 زخمی ڈاکوؤں سمیت 51 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران 990 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے 34 کلو 803 گرام چرس، 2 کلو 802 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مختلف اقسام کا 167 غیر قانونی اسلحہ اور 4 ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیے گئے۔
ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 49 موٹرسائیکلیں اور 4 بڑی گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔