بحرین: معروف گلوکارہ مہناز بیگم بحرین کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔
ذرائع کے مطابق معروف گلوکارہ مہناز بیگم جو کہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور علاج کے لئے بیرون ملک جا رہی تھیں تاہم دوران پرواز ان کی طبیعت خراب ہو گئی ۔ مہناز بیگم کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں بحرین کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئیں۔ مہناز بیگم 1958 کو پیدا ہوئی تھیں ۔ انکی والدہ کجن بیگم بھی برصغیر کی معروف گلوکارہ تھیں۔ مہناز کو نیم کلاسیکی گائیکی کے انداز ٹھمری، دادرا، اور خیال پر عبور حاصل تھا۔ انہیں ستّر کی دہائی میں فلموں میں پلے بیک گلوکاری سے شہرت ملی وہ سلام ، نوحہ اور مرثیہ کی ادائیگی میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی تھیں۔ وہ غزل گائیکی میں بھی منفرد مقام رکھتی تھیں۔ انہوں نے ڈھائی ہزار سے زائد گانے گائے۔