میرا کا عتیق کے ساتھ نکاح میں نے پڑھایا :حامد علی

Last Updated On 27 March,2018 03:17 pm

لاہور (دنیا نیوز ) میرا سنگل نہیں، نکاح خواں نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ عتیق الرحمان کیساتھ نکاح گواہوں کی موجودگی میں پڑھایا۔ عدالت میں بیان پر اداکارہ مشکل میں پڑگئیں۔ اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس میں آخری گواہ نکاح خواں حامد علی نے فیملی عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔ حامد علی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح خود گواہان کی موجودگی میں پڑھایا، میرا کا نکاح اسلامی شریعت کے مطابق پڑھایا گیا۔

نکاح خواِں نے مزید بتایا کہ میرا کا عدالت میں جمع کروایا گیا نکاح نامہ اصلی ہے۔ فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے نکاح خواں کا بیان قلمبند کرنے کے بعد میرا کے وکلاء کو بحث کے لیے 2 بجے طلب کرلیا۔ اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے نکاح نامے کو چلینج کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ عتیق الرحمان کو جانتی تک نہیں، اداکارہ میرا کا کیس جولائی 2009 سے فیملی عدالت میں زیرسماعت ہے۔