پی ایس ایل تھری کی رنگا رنگ اختتامی تقریب

Last Updated On 25 March,2018 07:53 pm

پاکستان سپر لیگ تھری کی اختتامی تقریب میں گلوکارہ آئمہ بیگ، شہزاد رائے، فرحان سعید، معروف بینڈ اسٹرنگز اور علی ظفر نے اپنے شاندار پرفارمنس سے کراچی میں نیشنل سٹیڈیم کے ماحول کو گرما دیا۔

 

اسٹرنگز کی پرفارمنس پر ڈیرن سیمی، فلیچر اور حسن علی نے اسٹیج پر رقص بھی کیا۔

 

اختتامی تقریب کے دوران میزبانی کے فرائض ادکار و ماڈل بلال اشرف نے ادا کیے۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پی سی بی کا بھرپور ساتھ دیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ آج میچ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر شہداء نے شہر کے لیے بہت خون بہایا ہے، پولیس، رینجرز اور فوج نے کراچی شہر کو محفوظ بنایا ہے۔ 

 

اب نیشنل سٹیڈیم میں کچھ دیر بعد چوکوں، چھکوں کی برسات ہوگی۔ پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے گورنر، وزیراعلیٰ سندھ، سمیت سیاسی اور عسکری شخصیات نیشنل سٹیڈیم پہنچ چکی ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مہمان خصوصی ہوں گے۔