کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے بلے باز بڑا ٹوٹل کرنے میں ناکام رہے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 148 رنز بناسکے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
And the thriller at NSK ends! Congratulations to the #HBLPSL 2018 champions @IsbUnited. WORTHY CHAMPIONS! #SherakiDhaar in Karachi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
For highlights visit: https://t.co/swS6t4F8V5#DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/IsqL9ADWbW
پشاور زلمی کے 149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور لیوک رونکی نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا۔
SIX! 3.4 Liam Dawson to Luke Ronchi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/aCCrSZhBZs
اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی 26 گیندوں پر 52 سکور بنا کر کرس جورڈن کا شکار بنے۔ جارحانہ مزاج بلے باز کی برق رفتار اننگز نے میچ پر یونائیتڈ کی گرفت کو مضبوط کردیا۔ لیوک رونکی نے 11 میچز میں 431 رنز بنا پی ایس ایل تھری میں کامران اکمل کا سب سے زیادہ 425 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
OUT! 8.5 Chris Jordan to Luke Ronchi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/drwJwxIQpy
دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی والٹن تھے جنہیں عمیدآصف نے کلین بولڈ کیا۔ کپتان ڈومینی بھی تھوڑی دیر کے مہمان ثابت ہوئے اور کرس جورڈن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگے۔ صاحبزادہ فرحان 44 کے سکور پر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
OUT! 11.6 Wahab Riaz to Sahibzada Farhan
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/UpJBash4NN
14ویں اوور میں حسن علی اٹیک پر واپس آئے اور اوور کی پہلی ہی بال پر محمد حفیظ کے شاندار کیچ کی بدولت سمت پٹیل کو لے اڑے اور آخری بال پر شاداب خان کو آؤٹ کیا۔
OUT! 13.6 Hasan Ali to Shadab Khan
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/1xqh3M1dFJ
اسلام آباد یونائیٹڈ کی گرتی وکٹوں سے میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔ اس انتہائی دلچسپ مرحلے پر کامران اکمل نے اہم اور آسان کیچ ڈراپ کر کے میچ کو پشاور زلمی کی پہنچ سے مزید دور کردیا تاہم آخری اوورز میں زلمی کے گیند بازوں نے اچھی بولنگ کی لیکن زلمی کی میچ میں واپسی نہ ہوسکی۔ زلمی کی جانب سے حسن علی، وہاب ریاض اور کر جوردن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے، زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
Wahab s 28* run cameo takes Zalmi to 148. Great work in the field by United bowlers and fielders. Can the bowlers of the defending champions defend the score? #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/2CuNalIl8P
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا، جبکہ اسلام آباد کی جانب سے پہلا اوور سمت پٹیل نے کروایا۔ کراچی کنگز کے خلاف عمدہ بلے بازی کرنے والے کامران اکمل فائنل میچ میں متاثر کن کارکردگی پیش نہ کر سکے اور9 گیندوں پر 1سکور بنا کر سمت پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، سمت پٹیل نے تیسرے اوور میں محمد حفیظ کو بھی پویلین واپس بھیج دیا۔ 38 کے مجموعی سکور پر شاداب خان نے آتے ہی زلمی کے آندرے فلیچر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔
OUT! 2.4 Samit Patel to Kamran Akmal
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/gZqlEqkn1E
اس کے بعد کرس جورڈن اور لیئم ڈاسن نے ٹیم کوسہارا دیا تاہم کرس جورڈن 26 گیندوں پر 36 رنز بنا کرحسین طلعت کا شکار بنے اور اس کے بعد پشاور زلمی کا کوئی کھلاڑی کریز پر جم نا سکا۔
OUT! 12.3 Hussain Talat to Chris Jordan
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/NP8AYCtINw
کپتان ڈیرن سیمی اور عمید آصف، شاداب خان کا شکار بنے۔ 17 ویں اوور میں لیئم ڈاسن بھی 33 رنز بنا کر محمد سیمی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
OUT! 16.4 Mohammad Sami to Liam Dawson
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/hRMK73yUxW
آخری اوورز میں وہاب ریاض کی جارحانہ بلے بازی نے پشاور کو ایک بہتر سکور تک پہنچنے میں بہت مدد کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سپنرز نے عمدہ بولنگ کی۔ سمت پٹیل نے دو اور شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹاس جیت کر کپتان سیمی کا کہنا تھا کہ ہم فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کر کے زیادہ سے زیادہ سکورکرنا چاہتے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ڈومینی نے کہا کہ ہم پہلے باؤلنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔
Peshawar Zalmi won the toss and elected to bat first #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #IUvPZ pic.twitter.com/9k1yGhFN1x
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
فائنل میچ کے لیے پشاور زلمی نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کی جگہ چیڈوک والٹن کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔
It s big Final here at National Stadium Karachi. Who will prevail, #SherKiDhaar of @IsbUnited or #YellowStorm of @peshawarzalmipk#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #IUvPZ pic.twitter.com/9NjWXhRbxq
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کے لیے شہر قائد کو دلہن کی طرح سجا یا گیا تھا، 9 سال بعد کرکٹ کے عالمی ستارے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ان ایکشن دیکھائی دیے، ساڑھے 8 ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رینجرز اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے میچ کو محفوظ بنانے کے لیے خدمات سر انجام دیں۔