کراچی (دنیا نیوز ) پاکستان سپر لیگ کے دوران تین افراد سے فائنل کے جعلی ٹکٹ برآمد ہوگئے جس پر تینوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سکھر کے تینوں دوستوں نے سوشل میڈیا پر آن لائن ٹکٹیں خریدی تھیں ۔ آج فائنل کیلئے جب وہ تینوں نیشنل سٹیڈیم پہنچے تو وہاں چیکنگ کے دوران اس بات کا علم ہوا کہ انہیں بیچے گئے ٹکٹس جعلی ہیں۔ پولیس نے تینوں دوستوں سے معلومات حاصل کر کے آن لائن ٹکٹس فروخت کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔