نیلے پانی پر بادبانی کشتی کے اعصاب شکن مقابلے

Last Updated On 28 March,2018 04:36 pm

کیپ ہورن: (دنیا نیوز) نیلگوں پانی میں بادبانی کشتی کے مقابلے شروع، نیدرلینڈز کی ٹیم برنیل کا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز، سخت موسم میں ماہر بادبانوں نے مہارت کا مظاہرہ کیا۔

واٹر سپورٹس کے اعصاب شکن مقابلے کشتی رانی کا آغاز، سمندر کے نیلے پانی پر ہواؤں کا سینہ چیرتی ہوئی بادبانی کشتی کو سب سے پہلے منزل پر پہنچانے کا عزم، کشتی بانوں کے درمیان خوب مقابلہ ہوا۔ بادبان کے ذریعے کشتی کا کنٹرول اور رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے منزل تک کم وقت میں پہنچنے کا ہدف، نیدرلینڈز کی ٹیم برنیل نے سب پر برتری حاصل کر لی۔

ماہر کشتی بانوں نے خراب موسم میں چودہ سو میل کی مسافت کو دیکھنے والوں کے لیے آسان بنا دیا۔