سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

Last Updated On 28 March,2018 04:33 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں ،جہاں انہوں نےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتخیش سے ملاقات کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتخیش نے شام میں جاری جنگ اور یمن بحران سے متعلق گفتگو کی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور اسکے اتحادی دو ہزار پندرہ سے یمن میں باغیوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ یمن میں جاری اس خانہ جنگی میں اب تک دس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔