ہالی ووڈ فلم ''کوڈاکروم '' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Last Updated On 29 March,2018 04:22 pm

فلم میں اداکار ایڈ ہیریس ، جیسن سوڈیکیس اور اہلزبتھ اولسن نے مرکزی کرداروں میں اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے

نیویارک (دنیا نیوز ) کینسر میں مبتلا ایک باپ اور اس کے بیٹے کی دلوں کو چھو لینے والی کہانی ہالی ووڈ فلم   کوڈاکروم   کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم 20 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم ایک سابق فوٹو جرنلسٹ اور اس کے بیٹے کی کہانی ہے۔

کینسر کے مرض میں مبتلا فوٹوگرافر کی نرس اس کے بیٹے کو باپ سے ملانے کی کوشش کرتی ہے۔ نرس بیٹے کو بتاتی ہے کہ اس کے باپ کی آخری خواہش ہے کہ دونوں نیویارک سے کنساس تک جائیں تاکہ کوڈک کی آخری لیب بند ہونے سے پہلے فلم میں قید تصاویر بنوا لیں۔ اداکار ایڈ ہیریس نے فوٹو گرافر ،جیسن سوڈیکیس نے بیٹے اور اداکارہ ایلزبتھ اولسن نے نرس کا کردار ادا کیا ہے۔