روسی سفارتکاروں کو نکالنے والے ممالک کی تعداد 26 ہو گئی

Last Updated On 28 March,2018 05:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) برطانیہ میں روس کے سابق جاسوس پر حملے کے بحران میں اضافہ، روسی سفارتکاروں کو نکالنے والے ممالک کی تعداد 26 ہو گئی۔ نیٹو نے روسی مشن سے سات سفارتکاروں کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا اور تین کی تقرریاں روک دیں۔

 بیلجئیم کے شہر برسلز میں بریفنگ کے دوران نیٹو سیکرٹری جنرل جینس سٹولٹن برگ نے کہا کہ اتحاد نے روسی مشن کے ارکان کی تعداد تیس سے کم کر کے بیس کر دی ہے۔ دوسری جانب روسی سفارت کاروں کو نکالنے والے ممالک کی تعداد چھبیس ہو گئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ سابق ایجنٹ پر حملہ صرف برطانیہ کا نہیں تمام ممالک کی سکیورٹی کا معاملہ ہے۔ ادھر روس نے ایک بار پھر اس اقدام کا مناسب جواب دینے کا پیغام دیا ہے۔