9 پاکستانیوں نے فوربز ' ایشیا 30 انڈر 30' کی فہرست میں جگہ بنا لی

Last Updated On 27 March,2018 08:45 pm

فوربز نے " ایشیا30 انڈر 30" 2018 کی فہرست جاری کر دی، مجموعی طور پر سات کٹیگریز میں پاکستانیوں نے اپنا لوہا منوا لیا۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن نے آرٹ کٹیگری میں جگہ بنا لی۔

سائنس میں محمد شہیر نیازی اور ہیلتھ کئیر میں محمد اسد رضا اور ابراہیم علی شاہ کی کمپنی نیوروسٹک، کا نام درج ہے۔ ای کامرس میں عدنان شافعی اور عدیل شافعی نے پرائس اوئے کی مدد سے نام درج کروا لیا۔ ویڈیو گیم انڈسٹری میں سعدیہ بشیر، سوشل ورک میں  بوندِ شمس  کے بانی حمزہ فرخ اور سوفٹ وئیر میں سید فیضان حسین کے نام شامل ہیں۔