اہم سیاسی رہنماء پی ٹی آئی میں شامل

Last Updated On 27 March,2018 06:44 pm

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صوبائی وزیر ارباب ایوب کے صاحبزادے ارباب عثمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اور اپنے تحریک انصاف میں شامل ہونےکا باضابطہ اعلان کیا ۔ انھوں نے عمران خان اور تحریک انصاف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی کو اپنے غیر مشروط تعاون اور کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک،ایم این اےعمران خٹک،نورعالم خان بھی موجود تھے،اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ارباب عثمان اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہوں۔پختونخوامیں کامیاب اصلاحات کو دیگر صوبوں تک توسیع دیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے سوا کوئی راستہ موجود نہیں