کپتان مصباح دوسری بار میگا ایونٹ کی ٹرافی جیتنے پر خوش

Last Updated On 27 March,2018 05:12 pm

پی ایس ایل تھری کے چیمپئن کپتان مصباح الحق دوسری بار میگا ایونٹ کی ٹرافی جیتنے پر خوش، کپتان نے شاندار فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دے دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ٹو کے فِکسنگ سکینڈل سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اس بار بینچ مضبوط رکھا، جس کا فائدہ ہوا۔

کامران اکمل کو اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے سوال پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کے باوجود ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے سے پلیئرز کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ سابق قومی کپتان نے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں مزید نوجوان کرکٹرز تیار کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔