اے فار اکمل، بی فار بال، سی فار کیچ اور ڈی فار ڈراپ

Last Updated On 26 March,2018 10:37 pm

کامران اکمل کے ہاتھ سے کیچ چھوٹ گیا اور پشاور زلمی کے ہاتھ سے پی ایس ایل تھری کی ٹرافی، فائنل ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر کامران اکمل کی خوب خبر لی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈیرن سیمی کو کئی طرح کا رد عمل دیتے ہوئے دکھایا گیا۔ صارفین نے ڈیرن سیمی کی جانب سے لکھا کہ مجھے اردو آ گئی لیکن تمہیں کیچ پکڑنا نہیں، باہر آ جاؤ آپ سے بات کرنی ہے۔

کہیں زلمی کے فینز پتھر لے کر کامران کا انتظار کرتے نظر آئے تو کہیں کامران کی حرکت کو اے بی سی ڈی سے جوڑا گیا۔ ایک صارف نے یہ کہہ کر قصہ ہی مکا دیا کہ کامران اکمل نے ثابت کر دیا کہ وہ عمر اکمل کے بھائی ہیں۔ میرا کیچ میری مرضی، خود کیچ پکڑ لو، کامران اکمل کا ردعمل بھی خوب تھا۔

پی ایس ایل تھری فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف بھی پیچھے نہیں رہے اور اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اگر کامران اکمل کیچ پکڑ لیتے تو میچ کا رزلٹ مختلف ہوتا، بہرحال اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کی مبارکباد اور تمام کھلاڑیوں کا شکریہ جنہوں نے پی ایس ایل کو دلچسپ بنا دیا۔