مکیش امبانی کے بیٹے کی منگنی تقریب میں بالی وڈ ستاروں کی شرکت

Last Updated On 27 March,2018 09:40 pm

شولوکا مہتا ہیروں کے کاروبار سے منسلک تاجر رسل مہتا اور مونا مہتا کی صاحبزادی ہیں۔ آکاش اور شولوکا نے دھرو بھائی امبانی انٹرنیشنل سکول میں ایک ساتھ پڑھائی کی دونوں برسوں سے آپس میں گہرے دوست ہیں۔ دونوں کی منگنی کیلئے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بالی ووڈ اور کرکٹ سے وابستہ مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ ارب پتی خاندان کے بڑے بیٹے کی منگنی کے لیے ریاست گووا کا شاندار ریزارٹ منتخب کیا گیا۔

ممبئی میں منعقدہ تقریب میں ایشوریا رائے سے لے کر کترینہ کیف اور کرن جوہر سے لے کر شاہ رخ خان تک سب ہی بڑے اسٹارز خوش دکھائی دیے۔

اس تقریب میں جہاں اسٹارز نے جلوے بکھیرے، وہیں ارب پتی شخص کی پارٹی میں منفرد دکھنے کے لیے کئی جوڑوں نے ایک دوسرے کو نظر انداز بھی کیا۔

ایسی ہی جوڑوں میں شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان بھی شامل ہیں، جو مکیش امبانی کی پارٹی میں ایک دوسرے سے خفا نظر آئے۔

ساتھ ہی پارٹی میں عامر خان کی بیوی کرن راؤ نے اپنے شوہر مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ شرکت کرنے کے بجائے کرن جوہر کے ساتھ شرکت کی۔ایسے ہی ایشوریا رائے بھی اپنے شوہر ابھیشک بچن کے بغیر اپنی بیٹی ارادھیہ کے ساتھ نظر آئیں۔