فرحان اختر کا ذاتی فیس بک اکاؤنٹ بند کرنے کا اعلان

Last Updated On 27 March,2018 05:22 pm

ٹوئٹر پر شیئر کردہ ٹویٹ میں فرحان اختر نے اپنے مداحوں کو گڈ مارننگ کہتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنا ذاتی فیس بک اکاؤنٹ ہمشیہ کے لیے بند کر رہے ہیں، البتہ ان کا فرحان اختر لاﺅ نامی تصدیق شدہ اکاؤنٹ فعال رہے گا۔ خیال رہے کہ 44 سالہ اداکار نے فیس بک چھوڑنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب حال ہی میں دنیا بھر میں سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ فیس بک پر موجود 50 ملین افراد کے ڈیٹا کو حاصل کر کے اس کا غلط استعمال کرنا تھا۔

 

فرحان اختر نے تو اپنی ٹویٹ میں فیس بک چھوڑنے کی وجہ نہیں بتائی البتہ ایسا ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کے باعث ہی اس ویب سائٹ سے اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ فرحان اختر اس وقت اپنی کامیاب فلم سیریز ڈان کے تیسرے حصے کا اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں۔