ایکشن فلم Cartel 2045 کا نیا ٹریلر آگیا

Last Updated On 05 April,2018 11:04 am

کرس لی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں 2045 کے آنے والے مناظر کی عکاسی کرنے کی کوشش کی گئی ہے

لاہور (دنیا نیوز ) امریکا اور میکسیکو کی لڑائی میں روبوٹ بھی آگئے۔ ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم"Cartel 2045    کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔
کرس لی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "Cartel 2045"میں 2045 کے دور کی منظر کشی کی گئی ہے جب امریکی پولیس اور میکسیکو میں منشیات سمگلرز کے درمیان لڑائی ہوتی ہے۔ ایسے میں منشیات سمگلرز روبوٹس کی مدد لیتے ہیں۔