اداکارہ صبا قمر آج 34 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

Last Updated On 05 April,2018 11:50 am

ٹی وی پر اداکاری کا آغاز '' میں عورت ہوں '' سے کیا، لالی ووڈ کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں

لاہور (دنیا نیوز ) اداکارہ اور ماڈل صبا قمر آج اپنی 34 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ شوخ اور چنچل صبا قمر کی اداکاری کے لاکھوں دیوانے ہیں۔ اداکارہ صباقمر نے فنی سفر کا آغاز ٹی وی سیریز "میں عورت ہوں" سے کیا۔

شوخ اور چنچل اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ اپنی اداکاری سے لاکھوں مداح بنالیے۔ آئینہ، منٹو، لاہور سے آگے صبا قمر کی مشہور پاکستانی فلمیں ہیں۔
اداکارہ نے بالی وڈ میں ڈیبیو فلم"ہندی میڈیم"سے کیا، اس فلم کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی۔ صباقمر لکس سٹائل، ہم اور فلم فئیر ایوارڈ اپنےنام کر چکی ہیں۔