جودھپور: (دنیا نیوز) کالے ہرن کے شکار کے کیس میں گرفتار بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔ اداکار نے 2 روز جودھ پور کی جیل میں گزارے۔
یاد رہے کہ بھارتی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو چنکارہ ہرن شکار کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی ۔ جس کے بعد پولیس نے سلمان خان کو گرفتار کر لیا تھا۔ اداکار سلمان خان اور دیگر سات اداکاروں پر چنکارہ ہرن کے شکار کا الزام لگایا گیا تھا جس کی پاداش میں سلمان خان اور ان کے ساتھی اداکاروں پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
سلمان خان پر یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا تھا جب وہ 2005 ء میں اپنی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے سلسلے میں جودھ پور میں تھے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں ںے اپنے سٹاف کے ساتھ مل کر نایاب نسل کے چنکارہ ہرن کا شکار کیا تھا۔
سلمان خان نے اس الزام کی تردید کی تھی۔ سلمان خان کے ساتھ اس مقدمے میں تبو ، نیلم ، سیف علی خان ، سونالی باندرے کو بھی شریک مجرم قرار دیا گیا تھا۔